صرف 100 روپے میں دیواروں سے نمی اور سیم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ۔۔ طوفانی بارشوں میں بھی کبھی سیم نہیں آئے گی

دیواروں کو جتنے بھی پکے اور مضبوط مٹیریل سے بنوا لیں، بارشوں میں ان کی حالت بری ہی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ پانی دیواروں کے اندر تک چلا جاتا ہے اور سخت سے سخت سیمنٹ کے اندر جذب ہو کر اپنی جگہ بنا لیتا ہے جس کی وجہ سے دیواروں پر نمی اور سیم آ جاتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے یہ ویڈیو آپ کے لیے مکمل رہنمائی ہے۔

پہلا طریقہ سب سے پہلے تو دیوار میں ہونے والی سیلن کا پتہ لگائیں کہ یہ ہوئی کیسے ہے؟ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ آپ کے گھر کی دیواروں سے پانی آجاتا ہے لیکن پتہ لگائیں کہ یہ پانی کہاں سے آرہا ہے کیونکہ واش روم اور کچن میں لگے ٹائلز اکثر ٹوٹ جاتے ہیں یا ان میں گیپ آجاتا ہے جسکی وجہ سے دیوار پانی جذب کرلیتی ہیں اور سیلن پیدا ہوجاتی ہے۔ لیکن اس کو صحیح کرنے کا طریقہ کار تھوڑا لمبا اور مہنگا ہے۔ آگر آپ اس کو صحیح کروانے کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں تو اس کے لیے پلمبر کو بلوائیں جو پہلے باقائدہ اس کا معائنہ کرے گا اور پھر اس مسئلے کے لیے صحیح عمل درآمد شروع کرے گا اور اگر ٹائلز کا مسئلہ ہے تو آپ خود ٹائیلز میں وائیڈ سیمنٹ لگا دیں۔ تاکہ کریک بھر جائے اور زمین کے اندر پانی نہیں جائے اور سیلن پیدا ہونے کے امکانات کم ہوجائیں۔ دوسرا طریقہ دیواروں میں سیلن کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کی چھت پر موجود پانی کی ٹینکی بھر جاتی ہے اور پانی چھت پر جمع ہوجاتا ہے۔ جس سے گھر کی دیواروں میں پھوپندی لگنے شروع ہوجاتے ہیں اور سیلن جنم لے لیتی ہے جس کی وجہ سے دیواریں خراب ہوجاتی ہیں۔ اس کے لیے آپ ٹینک کی جگہ کے ارد گرد ایسی جگہ بنائیں کہ پانی رکے نہیں اور بہہ کر کہیں اور چلا جائے دیواروں میں نہ جائے۔ تیسرا طریقہ تیسرا طریقہ جو آپ کی سیلن لگی دیواروں کو کم خرچ میں ٹھیک کرنے کا ہے وہ یہ ہے کہ ان پر وال پیپر لگا دیں اس سے سیلن لگی گندی دیواریں صاف ہوجائیں گی اور اچھی بھی لگیں گی اور زیادہ خرچہ بھی نہیں آئے گا ۔ وال پیپر دو یا اس سے زائد اقسام کی کوالٹی میں دستیاب ہوتے ہی لیکن یہ سیلن لگی دیوروں کا مستقل حل نہیں ہے چوتھا طریقہ سیلن سے نجات حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بازار میں دستیاب مخصوص کیمیکل متاثرہ دیوار میں لگوائے جائیں- یہ کیمیکل سیلن سے بچاؤ کے لیے ہی استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کے استعمال کا بھی خاص طریقہ ہوتا ہے جو کہ اسے لگانے والے کاریگر جانتے ہیں- یہ کیمیکل ایک سستا اور دیر پا حل بھی ہے- ایک طویل مدت تک سیلن دوبارہ دیواروں کا رخ نہیں کرتی۔ پانچواں طریقہ روڈ بنانے کے لئے استعمال ہونے والا ڈامر لیں اور اس کو پتلا کر کے پیسٹ تیار کرلیں۔ پھر اس کو اپنی دیواروں کے سیلن زدہ حصے پر لگالیں۔ ڈامر پینٹ کی دکان سے آسانی سے پلاسٹک کے ڈبوں میں مل جاتا ہے اور اس کو پتلا کرنے کے لئے مٹی کا تیل ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ ڈامر کا پتلا محلول بھی ملتا ہے جو آپ دیواروں پر لگا کر ایک دن کے لئے چھوڑ دیں اگلے دن دیوار بلکل صاف ہوجائے گی اور سیلن کا مسئلہ بھی نہیں رہے گا۔

Damp Wall Repair

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Damp Wall Repair and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Damp Wall Repair to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   11895 Views   |   20 Aug 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

صرف 100 روپے میں دیواروں سے نمی اور سیم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ۔۔ طوفانی بارشوں میں بھی کبھی سیم نہیں آئے گی

صرف 100 روپے میں دیواروں سے نمی اور سیم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ۔۔ طوفانی بارشوں میں بھی کبھی سیم نہیں آئے گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 100 روپے میں دیواروں سے نمی اور سیم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ۔۔ طوفانی بارشوں میں بھی کبھی سیم نہیں آئے گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔